جنگ خیبر میں کن صحابی رضی اللہ عنہ نے جوش جہاد میں آگے بڑھ کر قلعہ خیبر کا پھاٹک اکھاڑ ڈالا اور اس کو اپنی ڈھال بناکر دشمن کی تلواروں کو روکنے لگے؟
Aحضرت علی رضی اللہ عنہ
Bحضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ
Cحضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
Dحضرت ابو دجانہ رضی اللہ عنہ
Correct answer
A. حضرت علی رضی اللہ عنہ
Explanation
جنگ خیبر میں جب گھمسان کی جنگ ہونے لگی تو حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی ڈھال کٹ کر گرپڑی توآپ نے جوش جہاد میں آگے بڑھ کر قلعہ خیبر کا پھاٹک اکھاڑ ڈالا اوراس کے ایک کواڑکو ڈھال بنا کراس پر دشمنوں کی تلواروں کو روکتے تھے ۔ یہ کواڑ اتنا بھاری اوروزنی تھا کہ جنگ کے خاتمہ کے بعد چالیس آدمی ملکر بھی اس کو نہ اٹھا سکے۔ (زرقانی جلد2 ، ص 230)